سوات (اوصاف نیوز) مٹہ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی،ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار شہید ہو گیاہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے عوامی خدمت کرنے والوں اور سکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے،
مزید پڑھیں:فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

