اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر بد ترین گراوٹ ریکارڈ شکار۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔پاکستان کےبعدعراق104 ویں، شام105 ویں اور افغانستان 106 ویں درجے پر موجود ہیں۔ فہرست کے مطابق، پاکستانی شہری اب 31ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔ یمن اور پاکستان کا درجہ برابر ہے۔ یورپی ممالک جیسے جرمنی، اٹلی، اسپین، لکسمبرگ، اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔امریکی پاسپورٹ کی درجہ بندی کم ترین سطح پر پہنچ کر 21 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ بھارتی پاسپورٹ کی درجہ بندی بھی اب 85 ویں نمبر پر آگئی ہے۔دوسری جانب، سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جو 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق، چین کی ویزا پالیسی میں نرمی نے ایشیا پیسیفک خطے کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے عالمی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:چمن:پاک فوج کی بڑی کارروائی


