Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور،سرگودھا،ملتان،گوجرانوالہ اورڈی جی خان سمیت پنجاب کے تمام بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان کردیا۔
لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان کنٹرولر توصیف الرحمان اور سیکرٹری رضوان نذیر نے کیا۔ لاہور بورڈمیں رواں سال امتحانات میں ایک لاکھ بہتر ہزار امیدواروں نے شرکت کی،امتحان میں کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ سات فیصد رہاجبکہ انٹر امتحان میں ساڑھے اناسی ہزار امیدوار فیل ہوگئے۔
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے بھی فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کر دیا،مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 57.04 فیصد رہا امتحان میں 56ہزار 205طلباء نے امتحان میں حصہ لیاجن میں سے31 ہزار 278طلباء نے کامیابی حاصل کی، کامیاب ہونے والوں میں66.55فیصد طالبات اور 47.04 طلبہ ہیں۔ ڈی جی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے سالانہ امتحان میں کل 54 ہزار 954 امیدواروں نے شرکت کی،34 ہزار 277 امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کی شرح 62.37 فیصد رہی۔
ڈی جی خان میں پری میڈیکل گروپ میں طلبا کا نتیجہ 65.27 اور طالبات کا 70.91 فیصد رہاجبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں طلبا کی کامیابی 66.61 اور طالبات کی 77.34 فیصد رہی،ہیومینیٹیز اور دیگر گروپس میں نتیجہ 44.87 اور طالبات کا 70.99 فیصد رہا۔
جنرل سائنس گروپ میں طلبا کی کامیابی 52.62 اور طالبات کی 66.85 فیصد رہی،مجموعی طور پر طلباء کی کامیابی 54.62 اور طالبات کی 70.26 فیصد رہی، ضلع مظفرگڑھ کامیابی میں سرفہرست ہے جہاں شرح 68.06 فیصد رہی،ضلع تونسہ میں64.33، کوٹ ادو میں 60.76اورلیہ میں 60.70 فیصد رہا، ضلع ڈیرہ غازی خان کی کامیابی کی شرح 59.49 اور راجن پور کی 57.41 فیصد رہی۔ ملتان میں فرسٹ ایئر میں پاس ہونے کی شرح 57 اشاریہ 46 فیصد اور تعداد 42 ہزار 7 سو 30 رہی۔
ملتان میں پری میڈیکل گروپ میں پاس ہونے کی شرح 69 اشاریہ 50 فیصد،پری انجینئرنگ گروپ میں 72 اشاریہ 61 فیصد ،جنرل سائنس گروپ میں 60 اشاریہ 28 فیصد ،ہیومینٹیز گروپ میں 40 اشاریہ 77 فیصد ،کامرس گروپ میں48 اشاریہ 78 فیصداورہوم اکنامکس گروپ میں پاس ہونے کی شرح 48 اشاریہ 15 فیصد رہی۔ امیدواراپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج بھی دیکھ سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں