Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.81 فیصداورسوئی سدرن کے لیے 2 فیصد اضافہ کیاگیاہے ۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ کا اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ سے زائدکا اضافہ ہواہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے فی ایم بی ٹی یو قیمت 11 ڈالر 23 سینٹ ہوگئی ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔
مزیدپڑھیں:بیرسٹر سیف کی عمران خان سے ملاقات: پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں