اسلام آباد(اوصاف نیوز)ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 16دن کی توسیع کی ہے۔ گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025ء کے لیے انکم ٹیکس کے گوشوارے13اکتوبر 2025ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اب تک 51لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر کو 15 دن کی توسیع کی تھی۔
مزید پڑھیں :بغیر ضمانت آن لائن قرض حاصل کرنے کا طریقہ

