پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار امریکا دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سے باہر

