Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایم پی اے طفیل انجم کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر سیاستدان اور ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم کو صوبائی کابینہ میں وزارت دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق طفیل انجم مسلسل تیسری بار ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں اور اسمبلی کے سینئر اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طفیل انجم کی شفاف سیاسی ساکھ، کرپشن سے پاک کردار اور عوامی امنگوں کی مؤثر نمائندگی کے باعث انہیں کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق طفیل انجم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور بطور معاونِ خصوصی ان کی کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں جلد اہم وزارت سونپی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:”منرل واٹر بوتلیں“ انسانی صحت کےلیے کتنی خطرناک ہیں؟

یہ بھی پڑھیں