لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے نئے احتیاطی اقدامات کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہلی، چندی گڑھ، گورداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوا لاہور کی طرف بڑھ رہی ہے۔جبکہ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر بھی بھارتی سرحد کے پار سے آنے والی سموگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں شریک افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سامان کو مناسب طریقے سے ڈھانپیں اور سامان لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو اپنا بھی سامان ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم اونگزیب نے اعلان کیا کہ “موٹرسائیکل چلاتے وقت ماسک پہننا اب لازمی ہو گیا ہے۔ شہری گاڑیوں کی کھڑکیاں بھی بند رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق، دوپہر ایک بجے کے درمیان ہوا کے معیار میں معمولی بہتری متوقع ہے۔ اور شام 5 بجے، اگرچہ صاف آسمان کے باوجود ہلکی سموگ برقرار رہ سکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں اینٹی سموگ گنز اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سموگ کو کم کرنے اور صاف ہوا کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کا تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ “انفرادی ذمہ داری اور اجتماعی کوشش آلودگی کے خلاف طویل مدتی کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع
