Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیاجس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہاگیاہے کہ صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے ہسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث ہسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔
مزیدپڑھیں:رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں