Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

چارسدہ: اتمانزئی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

چارسدہ (نیوز ڈیسک) چارسدہ کے علاقے اتمانزئی بائی پاس پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بارات میں شامل دلہن کی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

ذرائع کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ بارات میں شامل دیگر افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کو لاجواب کر دیا

یہ بھی پڑھیں