Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

معروف سیاست دان پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف سیاست دان پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے، آفتاب شعبان میرانی سابق وزیر اعلی اور سابق وزیر دفاع تھے۔ آفتاب شعبان میرانی چند روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےسابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا، کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے، آفتاب شعبان میرانی ایک سینئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔

صدر مملکت نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرانی صاحب شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے ، میرانی صاحب پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے،انہیں شہید بھٹو، محترمہ بینظیر، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

میرانی صاحب ایک شریف النفس اور باوقار انسان تھے اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بھی سابق وفاقی وزیر آفتاب شعبان میرانی صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی صاحب ایک باوقار، بردبار اور مخلص سیاستدان تھے۔

آفتاب شعبان میرانی صاحب نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے لیے وقف کی،پاکستان پیپلز پارٹی ایک سینئر اور وفادار رہنما سے محروم ہوگئی ہے، آفتاب شعبان میرانی پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ تھے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کا مرحوم آفتاب شعبان میرانی ایک سینئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے، سید اویس قادر شاہ نے مرحوم کی جمہوریت، صوبے اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے مرحوم آفتاب شعبان میرانی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا

یہ بھی پڑھیں