کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیا اندسٹری کا ایک ابھرتا ہوا نام ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا، معروف اینکر فاطمہ عروج انتقال کرگئیں۔
نوجوان اینکر اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کی طالبہ عروج فاطمہ اچانک انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے ساتھی طلبہ، اساتذہ اور میڈیا کے حلقوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔

عروج فاطمہ ایک باصلاحیت اور پرجوش نوجوان تھیں جو بطور اینکر اور میڈیا اسٹوڈنٹ تیزی سے اپنی پہچان بنا رہی تھیں۔ وہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے مختلف پروگرامز میں اپنی خوبصورت آواز اور سنجیدہ اندازِ گفتگو کے باعث نمایاں ہوئیں۔

ان کے ساتھی طلبہ نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عروج نہ صرف ایک بہترین ساتھی بلکہ ایک نرم دل، مددگار اور خوش اخلاق شخصیت تھیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور میڈیا برادری کی جانب سے بھی عروج فاطمہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی گئی۔

