Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیار

کراچی(ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر، سابق کپتان 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں ہونے والے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی شمولیت کی باضابطہ تصدیق پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن ( پی وی سی اے) نے کردی۔

پی وی سی اے کا کہنا ہے کہ لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر پاکستان کی جرسی پہننے کے لیے تیار ہیں اس بار وہ آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آفریدی کی موجودگی ٹورنامنٹ میں زبردست اسٹار پاور اور شائقین کے جوش و خروش میں اضافے کا باعث بنے گی۔

سابق کپتان نے 500 سے زائد بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام فارمیٹس میں 11,196 رنز بنائے اور 541 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آفریدی کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی امید ہے۔

پاکستانی اوور 40 کی ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے جب کہ جاوید میانداد ٹیم مینٹور کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مکمل اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 میں 12 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے 42 میچ کراچی بھر میں کھیلے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:دلہنیا لینے آئے دولہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

یہ بھی پڑھیں