Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کراچی میں ای چالان سسٹم کا نفاذ ! ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

کراچی(نیوز ڈیسک)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی، پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای – چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پابندی عائد کر دی ہے۔

حکم نے کہا کہ کسی بھی اہلکار یا افسر کو ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں منتقل نہیں کیا جائے گا، یہ پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک انتظامات میں استحکام اور ای-چالان سسٹم کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں اور کام نہ کرنے والے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چالان کرنے والے 800 افسران کو ریگولیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے افسر چالان کے نام پہ اچانک حملہ کرتے تھے، انھیں یہ تعلیم نہیں تھی لوگ اس سے تنگ تھے، اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری اور حق حلال کے ساتھ کام کرے گا۔
مزیدپڑھیں:شہری ’زندہ‘ ہوتے ہوئے بھی نادرا کے ریکارڈ میں ’مرحوم‘ نکلا

یہ بھی پڑھیں