پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں گورنر تبدیلی کی خبریں، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے تردید کردی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیشہ تسلیم کریں گے، گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں جن میں تین سیاسی رہنما اور تین سابق فوجی افسران کے نام سامنے آئے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے پی کیلئے امیر حیدر ہوتی ، آفتاب شیر پاؤ ،پرویز خٹک کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور ، گورنر کے پی کیلئے 4 نام سامنے آگئے




