Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

لاہور میں میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) میٹرو بس آج صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر معطل ہے۔ شاہدرہ سیکشن کی معطلی لیسکو کے جاری انجینئرنگ کام کے باعث ہے۔ لیسکو کی جانب سے ہائی وولٹیج تاروں کی منتقلی کا کام جاری ہے۔

تاروں کی منتقلی کے پیشِ نظر میٹرو بس کا ایم اے او کالج تا شاہدرہ روٹ بند کیا گیا ہے۔ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک تمام اسٹیشن عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

متاثرہ سیکشن کی بحالی لیسکو کے کام کی تکمیل سے مشروط ہے۔ انجینئرنگ عمل مکمل ہوتے ہی سروس معمول پر لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:غیر رجسٹرڈ وی پی این ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

یہ بھی پڑھیں