Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سپیشل فیملی پنشن: ورثا 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔

یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز پر فوری طور پر لاگو ہوگا، لیکن پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں ہو گی۔یہ میمورنڈم تمام سابقہ احکامات کو منسوخ کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی

یہ بھی پڑھیں