Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟جانیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سال 2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا تاہم ہر سال تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، اور عوام کے ذہن میں یہ سوال موجود رہتا ہے کہ نئے سال کی پہلی سرکاری چھٹی کب ہوگی۔ چونکہ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت کے مطابق طے ہوتا ہے، اسی لیے ہر سال تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی آتی رہتی ہے جس سے شہری اکثر کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ممکنہ شیڈول کے مطابق نئے سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر ہوگی جبکہ 21 سے 23 مارچ تک عیدالفطر کی چھٹیاں متوقع ہیں،اس کے علاوہ یکم مئی کو یومِ مزدور اور 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے 3 روزہ تعطیلات دی جائیں گی جبکہ 25 اور 26 جون کو عاشورۂ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔ جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، اس کے علاوہ 26 اگست کو عید میلادالنبیؐ اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کی چھٹی ہوگی۔
سال 2026 میں بھی یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات شامل ہوں گی جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کو چھٹی دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:تحریک انصاف نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

یہ بھی پڑھیں