کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز ’’تھینک یو جناح‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خود مختار ریاست بنانے پر خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
بانیِ پاکستان کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بننے کی وجہ دو روز قبل بھارت میں ایک ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون ڈاکٹر کا دورانِ تقریب نقاب چھیننے کا واقعہ بنا۔ گو کہ اس شرمناک اور غیر اخلاقی واقعے پر خود ہندوستان میں شدید تنقید کرتے ہوئے مذکورہ وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کو بھارتی ہندو انتہا پسندی کے ساتھ ایک اور الگ تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین قیامِ پاکستان، خود مختار ریاست اور آزادی کی قدر و اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، جن کی شب و روز کی کاوشوں کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی اور ملکِ پاکستان وجود میں آیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے، اسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا اس وقت کا فیصلہ بالکل درست تھا۔
کئی صارفین نے کہا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے، بھارت میں گزشتہ روز مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ کا رویہ دیکھ کر یہ احساس مزید اجاگر ہوا ہے۔
The Indian Chief Minister Nitish Kumar in Bihar pulled down the niqab of a Muslim woman doctor on stage.
This is their so called secular country.
That’s why the Two-Nation theory is important, thank God for Jinnah's foresight in giving us Pakistan.
Forever indebted to him 🇵🇰🤍 pic.twitter.com/RevnGIhqEK
— 𝐀. (@was_abdd) December 15, 2025
صارفین نے یہ بھی لکھا کہ قائداعظم کی قیادت میں حاصل ہونے والی آزادی نے پاکستانی شہریوں کو اپنے مذہبی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کا موقع فراہم کیا۔
مزیدپڑھیں:بنگلہ دیش: 10 بڑے کاروباری گروپس اور حسینہ واجد خاندان کی 67 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

