Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

حیدرآباد میں چلتی ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) پنجاب سے کراچی جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

آج صبح پاکستان ریلویز کی ملتان سے کراچی چلنے والی ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اُس وقت حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک غیر معمولی صورت حال سے دوچار ہو گئی جب اس کے کچھ ڈبے اچانک علیحدہ ہو گئے۔

دراصل ٹرین چلتے چلتے اچانک دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین روانگی کے بعد ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر کپلنگ ٹوٹنے سے دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کی رفتار انتہائی کم ہونے کے سبب مسافر محفوظ رہے، اطلاع ملنے پر ریلوے کے تکنیکی عملے نے مرمت کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا۔


مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پر ’’تھینک یو جناح‘‘ ٹرینڈ کرنے لگا! وجہ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں