اسلام آباد(24نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے باوجود ملکی آئی ٹی شعبے نے ترقی کی،آئی ٹی برآمدات میں بتدریج اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے بنائی گئے نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، جام کمال خان، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں،وزیراعظم نےآصف پیر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئی ٹی برآمدات میں بتدریج اضافہ انتہائی خوش آئند ہ قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں افرادی قوت کی تکنیکی تربیت، ٹیکس میں آسانیوں اور دیگر امور میں بہتری کے لیے حکومت سرگرم عمل ہے،آئی ٹی کی تکنیکی تربیت کے لیے تمام اقدامات پاکستانی نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں بطور تجربہ کار افرادی قوت متعارف کرانے پر مرکوز ہیں۔ وزیر اعظم نےہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات لیے جائیں،انہوں نے ملک میں آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترویج صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی پر منحصر ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کا جائزہ لے کر 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینے، ائی برآمدات میں اضافے اور آئی ٹی شعبے میں دیگر اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں،اجلاس میں ڈیٹا پر مبنی گوورننس ماڈل کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی، برآمدات کے لیے مارکیٹ شیئر بڑھانے، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، ای روزگار سکیم اور سٹارٹ اپ اینوویشن ایکوسسٹم جیسے اقدامات پر نجی شعبے کی جانب سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔ href=”https://dailyausaf.com/pakistan/2025/12/18/214173/”>مزید پڑھیں : اڈیالہ جیل کا قیدی عمران اسماعیل دم توڑ گیا

