Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سےمتعلق اہم خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اوڑا کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور کو آج واہگہ کے راستے انڈیا روانہ کیا گیا،کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربجیت کور کو باقاعدہ پریڈ کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا، اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کا عملہ بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھا تاکہ ضروری دستاویزی امور مکمل کیے جا سکیں۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اوڑا نے مزید بتایا کہ سربجیت کور اور ان کے پاکستانی شوہر ناصر حسین کو حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ سربجیت کور کے پاکستانی شوہر کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں اور ان کا ویزا 13 نومبر تک کارآمد تھا، تاہم وہ مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود واپس بھارت نہ گئیں۔

بعد ازاں انہوں نے پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے پسند کی شادی کر لی، جس کے بعد وہ مسلسل پاکستان میں ہی مقیم تھیں۔ دونوں کے درمیان 2016 میں سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ قائم ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسٹوکس اور لبوشین کے درمیان بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں