اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پنجاب فرانزک رپورٹ پر ردعمل دے دیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے 9 مئی پر ریڈیو پاکستان پر حملے کیس کے الزامات اور فرانزک رپورٹ پر کہا کہ مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ایف آئی آر نمبر221 میں ہے، نہ ہی کسی ضمنی چالان میں، مرکزی کیس میں ہمیں بری کیا گیا، استغاثہ کا مؤقف عدالت میں ریزہ ریزہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اڑھائی سال بعد غیر مصدقہ ویڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، وائرل اسکرین شارٹس کا ریڈیو پاکستان واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ایک ویڈیو پشاور کی بھی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہم وزیراعلیٰ اور ان افراد کے خلاف ہے، جنہیں کبھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:چمن ،پنجاب سے آٹا ترسیل بند، 100کلو بوری کی قمیت میں 2500 روپے اضافہ



