Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

وزارت تعلیم سے علیحدہ نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات

لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے عہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں تمام سرکاری سکول 19جنوری سے مکمل طورپرفعال ہوں گے

یہ بھی پڑھیں