Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پلوشہ خان نے علیم خان سے تلخ کلامی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سینیٹر پلوشہ خانہ نے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے تلخ کلامی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا ہے۔

شیری رحمان کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ این ایچ اے کی 2 ارب سے بننے والی سڑک کا سوال یہاں کیا تھا لیکن وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کو میری ذات میں انٹرسٹ ہے، یہ بات انہوں نے کمیٹی میں کی پاکستان کے تمام میڈیا نے دکھائی۔

پلوشہ خان نے کہا کہ کیا بد مست ہاتھی کسی کی بھیذات پر سر دوڑیں گے؟ وزیر اعظم شہباز شریف سے اس فورم سے کہتی ہوں کہ اس کا نوٹس لیں، چیئرمین سینیٹ آپ سے درخواست ہے رولنگ جاری کریں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ رولنگ دی جائے کہ کوئی بدمست ہاتھی نہیں یہاں سب برابر ہیں، حکومت پاکستان سے تنخواہ لیتی ہوں کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملازم نہیں۔

علیم خان نے بتایا میں پہلے ہی معذرت کر چکا ہوں

اس پر چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سینٹر پلوشہ خان نے جو کہا وہ بہت افسوس ناک ہے، ہر ممبر کا حق ہے کہ وہ سوال کرے، کبھی بھی ذاتیات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

شیری رحمان نے کہا کہ میں نے علیم خان سے رابطہ کیا کہ آپ معافی مانگ لیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی معذرت کر چکا ہوں، اس دن ان کی جو بھی ذہنی حالت تھی آپ ایوان میں آ کر سینیٹر سے معافی مانگیں۔
مزیدپڑھیں:گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ذریعے یونین کونسل میں نکاح کا اندراج کرائیں

یہ بھی پڑھیں