Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امریکی سفارت خانے کا اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر نیٹلی بیکر نے سفارت خانے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا آج اسلام آباد میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حق دار ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
مزیدپڑھیں:امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، اہم شواہد حاصل کر لیے

یہ بھی پڑھیں