Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹول فری نمبرز پر کالز مکمل طور پر مفت، پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے صارفین کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز (0800) پر کالز مکمل طور پر مفت کر دی گئی ۔اب موبائل فون سے 0800-XXXXX نمبرز پر کال کرنے پر کوئی چارج نہیں ہوگا۔

اس سے قبل موبائل صارفین کو ٹول فری نمبرز پر کال کے چارجز ادا کرنا پڑتے تھے۔فکسڈ لائن صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پہلے ہی مفت تھے۔

صارفین کے تحفظ اور سہولت کیلئے پی ٹی اے نے معاملے کا نوٹس لیا۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور سیلولر آپریٹرز سے بھی مشاورت کی۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ٹول فری کالز کو مفت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی اے نے صارف دوست اور مساوی ٹیلی کام سہولیات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی نے بی سی بی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں