Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عید الفطر پر 5 چھٹیاں! پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری

پشاور(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو مسلسل 5 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر 2026 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ایک طویل تعطیلاتی دورانیہ میسر آئے گا۔

محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبے بھر میں عید الفطر کی تین چھٹیاں ہوں گی ، 19 ، 20 مارچ اور 21 مارچ تک تعطیلات ہوں گی۔

ان ایام میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات سے وابستہ عملہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن نے وفاقی ملازمین کے لیے دو چھٹیوں کا اعلان کیا، جس کے تحت 20 مارچ اور 21 مارچ کو چھٹی ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار (22 مارچ) کی ہفتہ وار چھٹی اور پھر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل ہونے کے باعث، خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو مسلسل 5 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔

اس طویل بریک سے ملازمین کو اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے بھرپور وقت ملے گا۔
مزیدپڑھیں:پٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑی خوشخبری!

یہ بھی پڑھیں