پشاور(نیوز ڈیسک)سیفائر انٹرنیشنل اسکول نے سرینا ہوٹل، پشاور میں ایک خصوصی پری ویو ایونٹ کامیابی سے منعقد کیا۔ اس فیملی فرینڈلی تقریب میں والدین اور بچوں کو جدید اور مستقبل پر مبنی تعلیمی وژن سے آگاہ کیا گیا۔
ایونٹ کی قیادت چیئرمین سیفائر انٹرنیشنل اسکول جناب محمد صبور سیٹھی نے کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ایوب سیٹھی نے ادارے کے اسٹریٹجک وژن اور عالمی تعلیمی معیار پر روشنی ڈالی، جبکہ فاؤنڈنگ پرنسپل جناب سڈنی روز نے تعلیمی فلسفے، لرننگ ماحول اور طالب علم مرکز نظامِ تعلیم پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ خصوصی ایونٹ سیفائر انٹرنیشنل اسکول کے جامع، جدید اور عالمی معیار کے تعلیمی مشن کی عکاسی کرتا ہے



