Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

گھی اور آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل(cooking oil) کی قیمتوں نے ایک بار پھر شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، جہاں اشیائے خورونوش مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل 595 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچا ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

اسی طرح درجہ دوم گھی 540 روپے اور درجہ سوم گھی 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث کم آمدنی والے طبقے کے لیے بھی متبادل آپشنز مہنگے ہوتے جا رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:مہنگائی کا نیا جھٹکا، گھی اور تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں جزوی ریلیف دیکھنے میں آیا ہے۔ نجی کمپنیوں نے پانچ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی کی ہے، جس سے صارفین کو کچھ حد تک سہولت ملی ہے۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پانچ کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 790 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ چھوٹے کریانہ اسٹورز پر یہی تھیلا 830 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کے اثرات اور مقامی سطح پر سپلائی لاگت بڑھنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم آٹے کی قیمت میں کمی ایک عارضی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں