اہلسنّت کے جید عالم دین علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی (Mufti Ilyas Rizvi Ashrafi)انتقال کر گئے، جس کی خبر سنتے ہی مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہوگئی۔ شاگردوں، عقیدت مندوں اور اہلِ علم کی بڑی تعداد نے ان کی وفات کو ایک بڑا علمی و دینی نقصان قرار دیا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ محمدی گراؤنڈ عثمان آباد رنچھوڑ لائن میں ادا کی گئی، جہاں علماء کرام، مشائخ عظام، سماجی و مذہبی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر فضا انتہائی رقت آمیز رہی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو دارالعلوم نضرۃ العلوم میں سپردِ خاک کیا گیا۔ تدفین کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے، جنہوں نے اپنے محبوب عالم دین کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ الوداع کہا۔
مزیدپڑھیں:چار غریب یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ دوست جوچار سال میں دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گئے
مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔




