Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

چار غریب یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ دوست جوچار سال میں دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گئے

سوشل میڈیا(Social Media) پر وائرل ہونے والی ایک حیران کن کہانی میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چار یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ دوستوں نے مل کر ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپ تیار کی اور محض چند برسوں میں ارب پتی بن گئے، تاہم اس حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کی حقیقت مختلف نکلی ہے۔

وائرل پوسٹس کے مطابق ایک پاکستانی، ایک بھارتی، ایک ہسپانوی اور ایک امریکی نوجوان نے 2022 میں “صفر” سے آغاز کرتے ہوئے Cursor نامی AI ایپ تیار کی، اور 2026 تک ہر پارٹنر کی دولت 1.3 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ مزید یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ کمپنی نے Elon Musk کے ساتھ 60 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان دعوؤں کی تاحال کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ ماہرین کے مطابق Cursor ایک حقیقی AI کوڈ ایڈیٹر ہے جسے Anysphere نے تیار کیا، لیکن اس کے بانیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کہانی درست معلومات پر مبنی نہیں۔

مزیدپڑھیں:شہریوں کیلئے خوشخبری،عیدالاضحیٰ پر طویل چھٹیوں کا امکان

اسی طرح اربوں ڈالر کی نیٹ ورتھ اور بڑے معاہدے کے دعوؤں کے حوالے سے بھی کوئی قابلِ بھروسہ رپورٹ یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق اس نوعیت کی کہانیاں اکثر مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معلومات کو بغیر تصدیق کے درست نہ سمجھا جائے اور ہمیشہ مستند ذرائع سے خبر کی حقیقت جانچ لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں