ملک میں عیدالاضحیٰ(Eid ul Adha) 2026 کی ممکنہ تاریخوں اور تعطیلات سے متعلق ابتدائی اندازے سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں چھٹیوں کی پلاننگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے 17 مئی 2026 کو متوقع ہے۔ اگر اس روز چاند نظر آجاتا ہے تو یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر ہوگی، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) کے دوران منائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آئے اور مہینہ 30 دن مکمل کیا جائے تو ذوالحج کا آغاز 19 مئی سے ہوگا، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی (جمعرات تا ہفتہ) کے درمیان متوقع ہوگی۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تجویز کی گئی ہیں، تاہم چاند کی حتمی رویت کے مطابق ان تاریخوں میں تبدیلی ممکن ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سکیم؛ 32کروڑ کی پٹرول سبسڈی بائیکرز کومل گئی
مزید برآں اگر ان تعطیلات کو ہفتہ اور اتوار (30 اور 31 مئی) کے ساتھ ملا لیا جائے تو شہریوں کو پانچ روزہ طویل چھٹیاں میسر آسکتی ہیں، جبکہ اگر تعطیلات ایک دن پہلے شروع ہوجائیں تو یہ دورانیہ چھ دن تک بھی بڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان چاند کی رویت کے بعد ہی کیا جاتا ہے، اس لیے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گ

