Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری

نجی اسکولوں کے فیس نظام سے متعلق سندھ حکومت (Sindh Government)نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے واضح ہدایات نافذ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئی پالیسی جاری کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کی جا سکے گی، جبکہ اپریل میں امتحان دینے والے طلبہ پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کلاس نرسری سے لے کر دہم جماعت تک کے تمام طلبہ کے لیے نیا فیس ڈھانچہ لاگو ہوگا، جس کے تحت نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے عمل کو شفاف اور مرحلہ وار بنانا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:عمران خان تین پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض

ہدایات کے مطابق اسکول انتظامیہ کو اپریل اور مئی کے دوران صرف جون اور جولائی 2026 کی فیس وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہر ماہ کے لیے الگ الگ فیس واؤچر جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جو متعلقہ مہینے کے اختتام تک مؤثر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جون کے واؤچر 30 جون تک اور جولائی کے واؤچر 31 جولائی 2026 تک قابلِ قبول ہوں گے۔

حکام نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام نجی اسکول ان احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف رجسٹریشن کی منسوخی سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں