Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

حکومت کا لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ

عوامی دباؤ کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن(Lockdown) میں جزوی نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق جم، فٹنس سینٹرز اور اِن ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کے اوقات کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جم اور فٹنس سینٹرز کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے پر غور کیا گیا، جبکہ انہیں بعض پابندیوں سے جزوی استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔ یہ تجویز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جسے پنجاب حکومت نے اصولی طور پر قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں 4,336 انسپکشنز کی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 11 افراد کو گرفتار جبکہ 8 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

شکیلہ وحید پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

ڈی سی لاہور نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی سخت نگرانی کریں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں