Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مظفرآبادمیں‌بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں‌کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد(Muzaffarabad) اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش(Rain) کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر میں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ گرمی کے بعد یہ بارش کسی نعمت سے کم نہیں، جس سے نہ صرف موسم بہتر ہوا بلکہ ماحول میں تازگی بھی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم مجموعی طور پر شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا فیصلہ

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں