آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف(Relief) دینے کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد محنت کش طبقے کو ایندھن کے بڑھتے اخراجات میں مالی سہارا فراہم کرنا ہے، تاکہ روزمرہ سفر کرنے والے افراد پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق سبسڈی کے حصول کے لیے چند اہم شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے پاس اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل آزاد جموں و کشمیر میں رجسٹرڈ اور درخواست گزار کے نام پر ہونی چاہیے۔
اٹلی کے سٹڈی ویزے کیلئے کتنا بینک سٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟
مزید بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت صرف وہی موٹر سائیکلیں اہل ہوں گی جن کے انجن کی گنجائش 150 سی سی سے کم ہو۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کے نام پر کوئی کار یا الیکٹرک بائیک نہیں ہونی چاہیے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کم آمدنی والے افراد، خاص طور پر یومیہ سفر کرنے والے محنت کشوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کے ماہانہ اخراجات میں کمی آئے گی۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی سبسڈی اسکیمیں عوامی ریلیف کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم ان کے مؤثر نفاذ اور شفافیت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔




