پنجاب حکومت(Punjab Government) نے کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت بعض اہم شعبوں کو پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپورٹس سنٹرز، جم، آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز کو لاک ڈاؤن پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ان اداروں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاکہ معاشی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور روزگار کے مواقع متاثر نہ ہوں۔
دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
حکام کے مطابق یہ اقدام کاروباری بحالی اور نوجوانوں کو روزگار و سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت ہے، جس سے متعلقہ شعبوں میں سرگرمیوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔




