نادرا (Nadra)نے شہریوں کو اپنی شکایات درج کرانے کے لیے مختلف آسان اور مؤثر پلیٹ فارمز فراہم کر رکھے ہیں تاکہ شناختی دستاویزات سے متعلق مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔
نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی کے مطابق شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں درج ذیل ذرائع استعمال کر سکتے ہیں:
سب سے پہلے شہری اپنے موبائل فون سے نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کر کے براہِ راست شکایت درج کرا سکتے ہیں، جہاں ان کی شکایت کو فوری طور پر سسٹم میں شامل کر لیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ شہری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے بھی اپنی شکایت نادرا تک پہنچا سکتے ہیں۔
’’یونیسکو میں ملازمتیں‘‘ اہلیت، شرائط اور اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں!
ای میل کے ذریعے شکایت درج کرانے کے لیے شہری [email protected]
پر اپنی تفصیلات اور مسئلہ بھیج سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس ای میل پر موصول ہونے والی شکایات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور اگر شکایت درست ثابت ہو تو اس پر انتظامی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔
نادرا کے مطابق شہریوں کو دفاتر میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا سروس میں تاخیر کی صورت میں ان پلیٹ فارمز کے ذریعے فوری طور پر رپورٹ کرنے کی سہولت حاصل ہے تاکہ نظام میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔




