Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

’’یونیسکو میں ملازمتیں‘‘ اہلیت، شرائط اور اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں!

اقوام متحدہ (United Nations)کے ذیلی ادارے یونیسکو میں کیریئر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں، جہاں مختلف پروفیشنل عہدوں پر بھرتیاں کی جاتی ہیں۔

یونیسکو میں نوکریاں زیادہ تر بین الاقوامی سطح کی پروفیشنل کیٹیگریز (P-levels) میں ہوتی ہیں، جن کے لیے اعلیٰ تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور متعلقہ تجربہ لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

اہلیت کے مطابق ابتدائی سطح (P-1، P-2) کے لیے کم از کم 2 سال کا تجربہ درکار ہوتا ہے، جس میں ایک سال بین الاقوامی تجربہ شامل ہونا ضروری ہے۔ درمیانی سطح (P-3، P-4) کے لیے 4 سے 7 سال کا تجربہ جبکہ سینئر عہدوں (P-5، D-1، D-2) کے لیے 10 سے 15 سال تک کا وسیع تجربہ مانگا جاتا ہے۔

یونیسکو میں عموماً ماسٹرز یا اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جاتی ہے، خاص طور پر تعلیم، سائنس، ثقافت، سوشل سائنسز، کمیونیکیشن اور بزنس ایڈمنسٹریشن جیسے شعبوں میں۔

زبان کی مہارت بھی اہم شرط ہے، جس کے تحت انگریزی یا فرانسیسی میں سے کسی ایک زبان پر عبور ضروری ہوتا ہے جبکہ دیگر بین الاقوامی زبانوں کا علم اضافی فائدہ سمجھا جاتا ہے۔

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا موٹر سائیکل چلانے کا پہلا تجربہ، توازن برقرار نہ رکھ سکے

تنخواہوں کے ساتھ مختلف مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن میں خاندانی الاؤنس، بچوں کی تعلیم کے اخراجات، رہائش اور منتقلی کے اخراجات اور مشکل علاقوں میں کام کرنے پر اضافی الاؤنس شامل ہیں۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو UNESCO Careers Portal کے ذریعے آن لائن اپلائی کرنا ہوتا ہے، جہاں ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے بعد تحریری ٹیسٹ، انٹرویو اور ریفرنس چیک کا مرحلہ ہوتا ہے۔

یونیسکو کے مطابق شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے ذریعے امیدواروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

May be an image of map and text

یہ بھی پڑھیں