Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا موٹر سائیکل چلانے کا پہلا تجربہ، توازن برقرار نہ رکھ سکے

کراچی میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مرتضیٰ وہاب(Murtaza Wahab) نے پہلی مرتبہ موٹر سائیکل چلانے کی کوشش کی اور دورانِ سفر توازن برقرار نہ رکھ سکے، جس کے باعث موٹر سائیکل گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی ملازمین کے لیے 20 الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں اور آئندہ مرحلے میں مزید بائیکس دی جائیں گی۔

میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ عموماً سائیکل چلاتے رہے ہیں، تاہم موٹر سائیکل چلانے کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا۔

ابتدائی تجربے کے دوران توازن نہ بن پانے کی وجہ سے موٹر سائیکل گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔

دلچسپ امر یہ رہا کہ ٹریفک قوانین کے تحت ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی کرنے والی ٹریفک پولیس اس موقع پر موجود ہونے کے باوجود صورتحال میں مداخلت نہ کر سکی۔ مرتضیٰ وہاب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچے۔

مزیدپڑھیں:ہر خاندان کو ماہانہ 12 ہزار 120 روپے نقد دیے جائیں گے ، بڑا اعلان ہوگیا

بعد ازاں میئر نے خود بھی اعتراف کیا کہ ان کے پاس موٹر سائیکل کا لائسنس موجود نہیں اور ہیلمٹ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ہیلمٹ حاصل کریں گے اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی درخواست دیں گے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس منظر کو لے کر دلچسپ تبصرے جاری ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے اسے ایک “ہلکا پھلکا اور یادگار لمحہ” قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں