Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ، دراڑیں پڑنا شروع ، اہم وزیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑنے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ تیز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیوان علی خان چغتائی(Diwan Ali Khan Chughtai) کی کابینہ سے علیحدگی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے امکانات نے موجودہ حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ وہ اس وقت فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ میں وزیرِ تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوان علی خان چغتائی نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان ملاقاتوں میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، طارق فاروق اور نجیب نقی بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ان سیاسی رابطوں کے بعد دیوان علی خان چغتائی نے وزارت سے استعفیٰ دینے اور جلد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

نادرا سے متعلق شکایت کہاں درج کرائی جا سکتی ہے؟

دوسری جانب اس پیش رفت نے مسلم لیگ (ن) کے اندر بھی اختلافات کو جنم دیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے ان ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے ناراضی ظاہر کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نوعیت کے فیصلوں میں مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کی جانب سے راجہ فاروق حیدر کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر دیوان علی خان چغتائی کی شمولیت مسلم لیگ (ن) میں مکمل ہو جاتی ہے تو آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت کے لیے سیاسی اور عددی توازن برقرار رکھنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں