کراچی(اوصاف نیوز) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بے نظیر بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، جرات مندانہ فیصلوں اور سیاسی بصیرت کے باعث ملکی و عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کیا۔ وہ پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم رہیں اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بے نظیر بھٹو نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں عملی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا۔ 1982 میں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں اور جلاوطنی کے بعد 1988 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزیراعظم بنیں۔ 1993 میں وہ دوسری بار بھی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئیں۔
18 اکتوبر 2007 کو وطن واپسی کے بعد 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد حملے میں شہید کر دی گئیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے قربانیاں اور عوامی خدمات آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار اکیس جون موسم کی تازہ ترین صورتحال


