Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

وفاقی کابینہ اجلاس ،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو سیاسی دھارے پر نکالنے کی کوششیں زور پکڑتی نظر آرہی ہیں۔گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو انہوں نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دی تھی۔ادھر پارٹی اور ان کی قانونی ٹیم یہ واضح کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے عمران خان کا مطلب ایک ”پرامن احتجاج“ تھا۔

پی ٹی آئی پر پابندی ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں