اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں 15 اکتوبر کو احتجاج کی قیادت خود کروں گا۔ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ’ سب سے زیادہ خطرہ مجھے ہے،کہا جاتا ہے کہ اگر میں گرفتار ہوا تو مجھے قتل کردیا جائےگا یا پھر بدترین تشدد کا نشانہ بنایہ جائے گا لیکن میری جان عمران خان کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، اگر مجھے اس مرد قلندر کیلئے ، پاکستان کیلئے اور اللہ کی زمین کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو میں دوں گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی تو میں 15 اکتوبر کو خود باہر نکل کر احتجاج کی قیادت کروں گا اس احتجاج میں میں اکیلا نہیں ہوں گا، پر عزم اور محبت وطن عوام کا سمندر میرے ساتھ ہوگا۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جو اس قوم کو مایوسی اور دلدل سے نکال سکتا ہے ۔
پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا وہ اس دن کے بعد ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار نہیں رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،14 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

