اسلام آباد( اوصاف نیوز) سینٹورس مال کے ایک ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متاثرہ خاتون نے فوری طور پر 15 پر کال کرکے پولیس کو طلب کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مارگلہ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
