کراچی( اوصاف نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون طویل ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات سینیٹر فیصل واوڈا کے حالیہ بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپسی پر ہوئی ہے۔
صدر آصف زرداری نے اس موقع پر فیصل واوڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آسکتی کوشش کرکے دیکھ لے، رانا ثناءاللہ
