پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں احتجاجی دھرنا دینے پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا، مذکورہ فارغ ہونیوالے پولیس اہلکاروں نے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا تھا جس پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔
فارغ کئے گئے پولیس اہلکاروں میں شیر اسلم تفتیشی، میر زمان، ذیشان اللہ، فرید اللہ ، توصیف اللہ، حضرت اللہ، محمد ریاض، فرید اللہ، شفیر بختیا، فرمان اللہ اور انور علی شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس دفتر سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

