ایبٹ آباد ( نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے علاقے میں وین کھائی میں گرگئی ، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے ککمنگ تلکنڈی میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں اور عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، حادثے کے بعد علاقے میںکہرام مچ گیا ، ہر آنکھ اشکبار ،
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بہن شامل ہے، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔
برطانیہ ، گلیوں میں پراسرار چھلے ہوئے کیلے عوام کیلئے وبال جان بن گئے، خوف وہراس

