Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

برطانیہ ، گلیوں میں پراسرار چھلے ہوئے کیلے عوام کیلئے وبال جان بن گئے، خوف وہراس

لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ کی گلیوں میں پراسرار طور پر چھلے ہوئے کیلے کی پلیٹوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹنگھم شائر کے ایک قصبے میں لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سڑک کنارے پلیٹوں میں چھلے ہوئے کیلے کون چھوڑ کر غائب ہوجاتا ہے۔

برطانوی شہریوں کے مطابق ہر ماہ گلیوں میں چھلے کیلے دیکھنے کو ملتے ہیں مگر کون یہ شرارت کررہا ہے آج تک معلوم نہ ہوسکا۔بیسٹن میں، لوگوں نے دیکھا کہ ایک سال قبل ایبی روڈ اور وینسر ایونیو کے چوراہے پر ایک چرچ کے قریب گلی کے کونے پر چھلے ہوئے کیلوں سے بھری پلیٹیں نظر آنا شروع ہوئیں۔

مقامی رہائشی کلیئر شارٹ کا کہنا تھاکہ کیلے کی پلیٹیں ہر ماہ کی دوسری تاریخ کو نظر آتی ہیں۔ کلیئرشارٹ کا اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہا کہ جو بھی ایسا کر رہا ہے براہ کرم اسے فوری روکا جائے کیونکہ پرانی پلیٹیں اور سڑے ہوئے کیلے شہریوں کیلئے باعث پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

کلیئر شارٹ نے کہا کہ میں نے علاقے کے لوگوں سے پوچھا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ کیلے کون چھوڑ رہا ہے اور کیوں۔علاقے کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیلے جانوروں کے لیے چھوڑے جا سکتے ہیں، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ کسی مذہبی شخص کا کام ہوسکتا ہے کیونکہ وہ انہیں چرچ کے قریب رکھ کر چلا جاتا ہے۔
شوہر ، والدین کی اجازت کے بغیرخواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں